اساتذہ انتخابات؛ اپر اور لوئر چترال کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا

اشتہارات

چترال (بشیر حسین آزاد)آل ٹیچرزایسوسی ایشن چترال کے ضلعی صدرہیڈماسٹرضیاء الدین اورجنرل سیکرٹری نورالہادی نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوامیں 26ستمبر2019کوہونے والے ا ساتذہ تنظیموں کی انتخابات کے لئے ضلع اپرچترال اورلوئرچترال کے اُمیدواروں کے ناموں کاباضابطہ اعلان کیا جس کے مطابق نامزاُمیدواربرائے صدرلوئر چترال ایس ایس ٹی ٹیچر ایون حاجی خالد ظفر،جنرل سیکرٹری ایس ڈی ایم ٹیچر چمرکن نذیراحمد،صدراپرچترال ایس سی ٹی ٹیچر شیرمحمددین جنرل سیکرٹری سی ٹی ٹیچر عبدالجاوید اورسب ڈویژن چترال کی صدارت کے لئے ایس ایس ٹی ٹیچرعبدالحفیظ خان کا نام شامل ہے۔اس طرح چترال کی چھ تحصیلوں کی صدارت وجنرل سیکرٹری کیلئے اُمیدواروں کی نامزدگی زیرمشاورت ہے جن کااعلان چندروزمیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ تنظیم اساتذہ پاکستان وطن عزیزکے معماران قوم کی ایک نظریاتی واصلاحی تنظیم ہے جوکہ 1969 سے اساتذہ کرام کوانکی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل کے لئے بھی جدوجہدکرتی آرہی ہے، تنظیم اساتذہ پاکستان میں پرائمری سے یونیورسٹی سطح تک کے تمام کیڈرزکے اساتذہ موجودہیں اوراس تنظیم میں ہرسال نومبر،دسمبرمیں یونٹ،تحصیل،ضلع،صوبہ اورمرکزی سطح کے باقاعدہ انتخابات منعقدہوتے ہیں اورملک بھرسے اساتذہ شرکت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت 26ستمبر2019کواساتذہ کیلئے ایک استاد ایک ووٹ کی بنیادپرانتخابات کااعلان کرچکی ہے جس میں چترال بھرسے تقریبا4262میل فیمل اساتذہ ووٹ ڈالیں گے۔ اس فیصلے کی روشنی میں تنظیم اساتذہ چترال اپراورلوئرباہمی مشاورت کے بعدباقاعدہ نامزدگی کااعلان کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ 24سال بعدصوبہ خیبرپختونخوامیں اساتذہ تنظیم انتخابات منعقدہورہی ہیں۔ان انتخابات کویقینی بنانے میں صوبائی جنرل سیکرٹری خیراللہ حواری نے کلیدی کرداراداکیاہے۔ تنظیم اساتذہ پاکستان چترال صوبائی نامزدامیدوارسیدمحمدشاہ باچا اورجنرل سیکرٹری سکندرخان یوسفزئی کی حمایت کریں گے۔