سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

اشتہارات


چترال (نذیر حسین شاہ)ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر(DHDC)چترال کے زیر اہتمام (PHSA) پشاورکی تعاون سے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال دورش میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے موضوع پردو روزہ ورکشاپ اختتام پذیرہوئی۔پروگرام کے مہمان خصوصی ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال دورش ڈاکٹرضیاء الملک،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرارشاد احمد،پروگرام سہولت کارڈپٹی ڈائریکٹر فارسٹ اعجازاحمداورشاکرالدین نے شرکاء ٹریننگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہسپتالوں میں سولڈویسٹ کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے اسلئے انسانی جانوں کے لئے صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کی خاطر سولڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے تسلی بخش انتظام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں کی ویسٹ مینجمنٹ کے مناسب اور موزوں طریقہ کار کو یقینی بنا یاجا ئے،جن ہسپتالوں میں انسنی ریٹرز لگائے گئے ہیں اْن کو فعال بنایا جائے اور ترجیحی بنیادوں پر مسئلے کے تدارک کے لیے ہسپتالوں میں فضلات کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تلفی کے عمل کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے اور یہ نوٹس لیا جائے کہ ہسپتالوں کے فضلات اور آلائشیں کہاں بھیجی جا رہی ہیں،کیونکہ حفظان صحت کے لئے یہ بہتر اور اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ورکشاپ کے انعقاد پر ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال دورش ڈاکٹرضیاء الملک نے ڈسٹر کٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر(DHDC)چترال کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ یہاں کے اسٹاف کے لئے انتہائی ضروری تھا ٹریننگ میں جوسیکھایاہے اْن پرعمل کیاجائے۔ورکشاپ میں ٹی ایچ کیوہسپتال چترال کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف،میل فیمل نرسز،ڈسپنسر اوردیگراسٹاف نے شرکت کی۔پروگرام کے اخرمیں مہمان خصوصی اوردیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکائے ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔