غیر سرکاری ادارے روز کے زیر اہتمام جولائی میں چترال اسکالر شپ سمٹ منعقد ہوگی،ملک بھر سے مندوب شرکت کرینگے

اشتہارات

چترال(نامہ نگار)تعلیمی شعبے میں کام کرنے والے مقامی غیر سرکاری ادارے ریجنل آرگنائزیشن فار سپورٹنگ ایجوکیشن (ROSE)چترال اسکالرشپ سمٹ کے نام سے ایک تعلیمی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جوکہ جولائی کے مہینے میں چترال میں منعقد ہوگی۔ ”روز“ نام سے قائم یہ ادارہ گذشتہ کئی سالوں سے چترال میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے کوششیں کرتا آرہاہے انہی کوششوں کے نتیجے میں چترال سے ساڑھے تین سوسے زائد طلباء وطالبات نے مختلف جامعات سے اعلی تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور کئی ایک ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تعلیمی ترقی کے سلسلے میں کوششوں کی کڑی کے طور پر روز چترال (ROSE-Chitral)نے 6 جولائی کو چترال میں اپنی نوعیت کے پہلے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ چترال اسکالرشپ سمٹ کے نام منعقد ہونے والے اس تعلیمی کانفرنس میں چترال سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے کئی نامور شخصیات، جامعات کے وائس چانسلرز، فلاسفرز اور میڈیا کے نمائندگان شرکت کرینگے۔ اس کانفرنس کا مقصد چترال میں تعلیمی معیار کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں درپیش مسائل اور ممکنات کو دیکھتے ہوئے مستقبل کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

اس کانفرنس سے متعلق تمام تفصیلات (مقام، تاریخ، اوقات کار اور شرکاء کی تفصیل)ROSE کے ویب سائیٹ www.rose.org.pkپر موجود ہیں۔ چترال اسکالر شپ سمٹ میں شرکت کرنے والے شخصیات میں ڈاکٹر طارق اللہ خان پروفیسر حماد بن خلیفہ یونیورسٹی قطر، ہارون رشیدکالم نگار،سنیئر صحافی اور تجزیہ نگار، امتیاز چودھریچیف ایگزیکٹیو محزاب گروپ، ڈاکٹر شکیل روشن صدر الحمد اسلامک یونیورسٹی، انجینئر تنویرصدر سیکاز یونیورسٹی، ڈاکٹر عبدالحفیظ نیازی صدر قرطبہ یونیورسٹی، سیف الاسلام رجسٹرار قرطبہ یونیورسٹی، اسد اللہ خان ڈائریکٹر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد اظہر شمس رجسٹرار رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، عبید الرحمن صدر اقراء نیشنل یونیورسٹی، ڈاکٹر فرزند علی پروفیسر اقراء نیشنل یونیورسٹی، خواجہ اویس بلال پرنسپل پیک پشاور، حاجی اسلم پرنسپل مسلم ایجوکیشنل سسٹم، اظہر اقبال راہنما جماعت اسلامی منصورہ لاہور، احسان اللہ وقاصسنیئر نائب صدر کاروان علم فاؤنڈیشن، طاہر حجازی وائس چانسلر مسلم یوتھ یونیورسٹی، رحیم اللہ یوسفزئی بیورو چیف دی نیوز، محمود جان بیوروچیف جیو نیوز، عمران صاحب چانسلر اباسین یونیورسٹی، ڈاکٹر فخرالاسلام ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی یونیورسٹی آف پشاور، ڈاکٹر محمد عباس پروفیسر قائداعظم کالج آف کامرس پشاور، عمر حیات پراجیکٹ منیجر الفلاح سکالرشپ سکیم، سعود انصاری چیف ایگزیکٹیو باونس پاکستان لمیٹڈ، یوسف الماس ایجوکیشن وژن پاکستان، محمد ریاض دانش کوم سیٹ انسٹیٹوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بیرسٹر عزیز الحق نشتر ایل ایل ایم ہاورڈ یونیورسٹی، پروفیسر اسرارالدین سابق چیئرمین جیوگرافی ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی شامل ہیں۔