گرین لشٹ کے مقام پرزیر تعمیر پل کا سلیب منہدم،صوبائی وزیر نے تحقیقات کا حکم دیدیا

اشتہارات

چترال(گل حماد فاروقی)اپر چترال کے علاقے گرین لشٹ کے مقام پر زیر تعمیر پل کا پلر منہدم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین لشٹ کے مقام پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی زیر نگرانی تعمیر ہونے والا پل دوران تعمیر ہی منہدم ہوگیا۔ لون، اویئر وغیرہ کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے زیر تعمیر آر سی سی پل کیلئے بننے والے آر سی سی سلیب کو جب لگایا جارہا تھا تو اس دوران یہ سلیب منہدم ہو کر نیچے دریا میں گر گیا۔ اس واقعے نے پل کی تعمیر کے حوالے سے کام کے معیار پر سوالات اٹھائے ہیں۔
درایں اثناء اس واقعے کے بعد صوبائی وزیر تعمیران اکبر ایوب خان نے فوری انکوائری کا حکم دیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کی ہے۔