سستا بازار کے نام پر عوام کے ساتھ سنگین مذاق کیا جارہا ہے/چیئرمین فضل الرحمن

اشتہارات

چترال(نامہ نگار)معروف سماجی کارکن اورعوامی نیشنل پارٹی اپر چتراال کے صدرچیئرمین فیص الرحمن نے ڈسٹرکٹ اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے ہیڈکواٹر بونی میں رمضان پیکج کے نام پرجعلی سستا بازار قائم کرنے کے عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کا یہ اقدام عوام کے ساتھ سنگین مزاق ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں سستا بازار کے نام پر اس ماہ مبارک میں عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا جوکہ حکومت کا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکو مت رمضان میں غریب عوام کو ریلیف دینے کے بلندوبا نگ دعوا کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف یوٹیلٹی اسٹورز میں صرف صابن اور شیمپو کے علاوہ کچھ بھی دستیاب نہیں جبکہ سستا بازار کے نام پر بھی عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست کرکے عوام کو سہی معنوں میں ریلیف نہیں دیا تو روزہ دار مدینے کی ریاست کے خلاف سڑکوں میں نکلنے پر مجبور ہونگے۔