چترال سکاؤٹس کے زیر اہتمام دورافتادہ سرحدی گاؤں بروغل میں فری میڈیکل کیمپ

اشتہارات

چترال(نامہ نگار)چترال ٹاسک فورس کی طرف سے چترال کے دورافتادہ اور پسماندہ سرحدی گاؤں بروغل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں چترال سکاؤٹس ہسپتال کے ڈاکٹرزنے درجنوں مریضوں کا معائنہ کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ اس موقع پر مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ بروغل کے عوام نے چترال سکاؤٹس کی طرف سے اس دورافتادہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ بروغل ضلع چترال کے انتہائی شمال مشرقی حصے میں پاک افغان سرحدی پٹی واخان پر واقع ہے جہا ں پر بنیادی سہولیات اور خدمات کی فراہمی کی حالت نہایت ناگفتہ بہہ ہے۔