ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر اسرار احمد ملازمت سے ریٹائر ہو گئے

اشتہارات

چترال(گل حماد فاروقی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسر اراللہ ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے سنیئر ڈاکٹر اسرار احمد محکمہ صحت میں اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ کی حیثیت سے ریٹائر ہوگئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے دفتر میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیدا نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اسرار احمد نہایت سادہ لوح انسان تھے اور کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔ انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھی خدمات سرانجام دئے اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش میں بھی ایم ایس تعینات تھے اس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی گراں قدر خدمات انجام دئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد نے بھی ان کی خدمات کو نہایت سراہا کہ انہوں نے چلڈرن اینڈ ویمن ہسپتال میں ایک وارڈ کا اضافہ بھی کیا اور ہمیشہ مریضوں کے ساتھ ساتھ اپنے سٹاف کا بھی خیال رکھا۔
ڈسٹرکٹ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر رکن الدین نے بھی سبکدوش ہونے والے ڈاکٹر اسرار احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اسرا ر اللہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ڈاکٹر اسرا رللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوران ملازمت میں نے کئی ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کروایا اور چند یونٹ ایسے ہیں کہ وہ ابھی تک ویسے پڑے ہیں باوجود یکہ میں نے اس کیلئے بہت کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری فرائض انجام دیتے ہوئے میں نے کسی کی دل آزاری کی ہو تو اسکے لئے معذرت حواہ ہوں۔انہوں نے محکمہ صحت کے تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا کہ دوران ملازمت انہیں بھرپور عزت دی۔