کورنگی کراچی میں مچھلیوں کے تالاب میں گر کر تین محنت کش جان بحق ہوگئے

اشتہارات

چترال(چ،پ)کراچی کےعلاقے کورنگی کے ایک فیکٹری میں کام کرنے والے تین مزدور مچھلیوں کے تالاب میں گر کر جان بحق ہوگئے۔ جان بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق لوٹکوہ چترال کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال سے تعلق رکھنے والے محنت کش مقامی فیکٹری میں محنت مزدوری کرتے تھے، وہ مبینہ طور پر فیکٹری میں موجود مچھلیوں کے تالاب میں گر کر جان بحق ہوگئے۔ جان بحق افراد کی شناخت اقبال الدین، زیربلی اور درویش کے نام سے ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ پہلے ایک شخص ٹینکی میں گر گیا اور اسے بچانے کی کوشش میں دوسرا اور پھر تیسرا شخص بھی ٹینکی میں گر گیا۔ تینوں افراد کو بعد ازاں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔