ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے چترال میں عدالتوں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال محمد فرقان بلال نے چترال میں قائم تمام کورٹس کی سیکورٹی آڈٹ کیا ۔سیکورٹی آڈٹ کے سلسلے میں عدالتوں کو درپیش سیکورٹی کے مسائل زیربحث آئے۔ڈی۔پی۔او چترال نے اس سلسلے میں سینئر سول جج چترال سے تفصیلی ملاقات کی اور سیکورٹی سے متعلق تمام امور سے آگاہ کیا اسکے علاوہ ڈی۔پی۔او چترال نے عدالتی سیکورٹی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ علاقہ بونی،چترال اور دروش کے لوئر کورٹس کی بھی سیکورٹی کی اڈیٹ متعلقہ ایس ڈی پی اوز نے سرانجام دی اور اس سیکورٹی اڈیٹ کے تفصیلی رپورٹ سے ڈی۔پی۔او چترال کو اگاہی دی گئی۔ڈی۔پی۔او چترال نے کورٹس کی سیکورٹی کو مستحکم بنانے کے احکامات جاری کئے۔