منگل. مارچ 21st, 2023

چترال (بشیر حسین آزاد)گولین گول پاؤر ہاؤس سے اپر چترال کو بجلی کی عدم فراہمی کے سلسلے میں تنظیم تحفظ حقوق موڑکہو کے زیر اہتمام ایک عوامی احتجاجی جلسہ گذشتہ روز موڑکہو میں منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی حسین شاہ نے کی۔ جلسے میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔ مقررین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ گولین گول میں وافر مقدار میں بجلی کی دستیابی کے باوجود اپر چترال تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ مقررین نے اپر چترال کو بجلی کی فراہمی میں رکاوٹوں اور بجلی کے بندش کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں بھرپور عوامی تحریک شروع کی جائیگی۔ جلسے میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم تحفظ حقوق عوام اپر چترال کی کال پر 14مارچ کو منعقد ہونے والے جلسے میں موڑکہو کے عوام بھرپور شرکت کرینگے ۔ احتجاجی جلسے حاجی حسین، پی پی پی کے حمید جلال، پی ٹی آئی کے شیر حبیب، ظفر علی شاہ، افسر جان ، نذیر احمد وغیرہ نے خطاب کیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221