بونی(نا مہ نگار)اپر چترال کو بجلی کی فراہمی کے مطالبے کو لیکر تحریک حقوق عوام نے 14مارچ کو بونی میں ایک بڑے جلسے کی کال دی ہے۔ تحریک کے ترجمان محمد پرویز لال کی طرف سے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گولین پاؤر ہاؤس سے اپر چترال کو بجلی کی معطلی اور بجلی فراہمی کی راہ میں رکاوٹوں کے حوالے سے مشاورت کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس بونی میں منعقد ہوا جس کی صدارت سردار حکیم نے کی۔ اس اہم اجلاس میں تحریک حقوق عوام کے ذمہ داران نے شرکت کیں اور اپر چترال کو بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں ابتک کی کوششوں اور آئندہ لائحہ عمل پر گفتگو کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اپر چترال کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے ایک بھرپور جلسہ 14مارچ بونی میں منعقد کیا جائیگا۔ شرکاء اجلاس نے اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے ہرقسم تعاؤن کا یقین دلایا۔ میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس جلسے کے سلسلے میں آج ہی کے دن تورکہو ، موڑکہو، مستوج ، پرواک اور اوی میں بھی مشاورتی اجلاس منعقد کئے گئے تاکہ 14مارچ کے جلسے میں کثیر تعداد میں عوامی شمولیت کا یقینی بنایا جا سکے۔