بھارت کی ماحولیاتی دہشت گردی، پاکستان کا اقوام متحدہ میں معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

اشتہارات

اسلام آ باد(میڈیا ڈیسک) پاکستان نے بھارت کی جانب سے درندازی کے دوران درختوں پر بم گرانے سے ہونے والے ماحولیاتی نقصان کو اقوام امتحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر ماحولیات امین اسلم کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ دنوں پاکستان میں ایئراسٹرائیک کے دوران درختوں پر بم برسائے جو کہ سراسر ماحولیاتی دہشت گردی ہے، وزیراعظم کے ’بلین ٹری‘ وژن کے تحت مختص جگہ پر بمباری کرکے 15 کے قریب درختوں کو نقصان پہنچایا۔ امین اسلم نے کہا کہ درختوں پر بمباری سے ماحولیات کو شدید نقصان پہنچا،بھارت نے ماحولیاتی دہشت گردی کی ہے، بمباری سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، بھارتی ماحولیاتی دہشت گردی کے معاملے کو اقوام متحدہ سمیت متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے اور بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے۔