انتقال پرملال؛صلاح الدین صالح اور بابا فتح الدین کے بڑے بھائی منہاج الدین انتقال کر گئے
چترال(نامہ نگار)معروف ادبی شخصیت بابا فتح الدین اور ایس آر ایس پی کے پراجیکٹ منیجر صلاح الدین صالح کے بڑے بھائی منہاج الدین جمعرات کے روز وفات پا گئے۔انکی نماز جنازہ 22فروری بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ پرپش اویر میں ادا کی جائیگی۔
پسماندگان کی طرف سے تمام خیرخواہوں سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ موسمی صورتحال اورراستے کی خرابی کی وجہ سے تعزیت کیلئے پرپش اویر آنے کی زحمت نہ کریں، تین دن بعد لواحقین واپس چترال ٹاؤن آئینگے۔
ادارہ چترال پوسٹ بابا فتح الدین اور صلاح الدین صالح اور انکے خاندان کے غم میں برابر شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔