تورکہور میں ٹریفک حادثہ ، دو افراد جان بحق ہو گئے

اشتہارات

چترال(گل حماد فاروقی)اپر چترال کے علاقے اجنو میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جان بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گاڑی نمبر 9612جسے ڈرائیور شہزاد علی ولد شاہ غلام تاج چلا رہا تھا اجنو پل کراس کرتے ہوئے برف میں پھسلن کی وجہ نیچے دریا میں گری گئی جسکے نتیجے میں دو افراد عزیز رحیم ولد عزیز بیگ اور جمیل احمد ولد محمور خان ساکنان واسچ جان بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمی افراد میں اصلی بی بی دختر دولت اللہ، دختر محبوب بیگ، صفدر علی، شیر رحیم ولد محمور بیگ، دیدار بیگ ولد شیرین بیگ،ریاض اللہ ولد محمد رحیم،عبد الطیف ولد محمور بیگ شامل ہیں۔