54

اپر چترال کے لئے الگ ٹرانسفارمر کی منظوری پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں/محمد پرویز لال

چترال (نامہ نگار) تحریک حقوق عوا م اپر چترال کے جنرل سیکرٹری محمد پرویز لال نے اپر چترال کو بجلی کی فراہمی کے لئے الگ ٹرانسفارمر کی منظوری پر عوام کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک رنگ لے آئی ہے اور اپر چترال کے لئے 7 میگاواٹ ٹرانسفارمرکیلئے متعلقہ محکمے کی طرف سے ٹینڈر طلب کرلیا گیا ہے جو کہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں پرویز لال نے کہا کہ تحریک حقوق عوام، تجار یونین اور اپر چترال کے عوام اپنے نمائندوں رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی،رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن ، رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ اور ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں اپر چترال کے لئے الگ ٹرانسفارمر کا ٹینڈر طلب کرلیا گیا۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس سلسلے میں باقی کاروائی بھی جلد مکمل کرکے ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گااور سا تھ ساتھ اپر چترال کے لئے الگ گرڈ سٹیشن کی تعمیر کی کاروائی بھی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپر چترال کے بجلی کے بنیادی مسئلے کے حل کیلئے ہم ڈپٹی کمشنر چترال اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے خصوصی دلچسپی سے اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا۔محمد پرویز لال نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ اپر چترال کے عوام آئندہ بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے متحد ہوکر کوشش کرینگ