منگل. مارچ 21st, 2023

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال ٹاؤن کے مختلف بازاروں میں گذشتہ ایک ماہ کے اندر چوری کی تعدد وارداتیں ہوئی ہیں مگر بیشتر واردات کے ملزمان گرفتارہوئے اور نہ ہی مال مسروقہ برآمد نہیں ہوا۔چترال ٹاؤن کے کاروباری حلقوں نے مقامی انتظامیہ،تجار یونین،ضلعی حکومت اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال شاہی بازار،بائی پاس روڈ کڑوپ ریشت وغیرہ بازار میں ہونے والی چوری کے وارداتوں کو روکنے کے لئے بازار کے چوکیداری سسٹم اور پولیس گشت کو بہتر بانے کے لئے تاجر برادری کو اعتماد میں لیا جائے اور چوروں کے گینگ کو گرفتارکرکے عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ایک اخباری بیان میں تجار برادری کے نمائندوں نے امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ تجار یونین چترال بازار کے تاجروں کو تحفظ دینے اور کاروباری حلقوں کے مفادات کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221