کمانڈنٹ چترال کی زیر صدارت مذہبی راہنماؤں کا اجلاس

اشتہارات

چترال(نامہ نگار) کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین کی صدارت میں چترال کے اہلسنت والجماعت کے علماء ، اسمعٰیلی برادری کے مذہبی راہنماؤں اورکالاش کمیونٹی کے عمائدین کا ایک اجلاس گذشتہ دنوں منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے چترال میں امن و امان اور باہمی تعاؤن و رواداری کے فضا ء کو سراہتے ہوئے اس میں چترال میں بسنے والے سنی، اسمٰعیلی اور کالاش کمیونٹی کے مذہبی راہنماؤں اور عمائدین کے کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ باہمی اخوت اور اتفاق کو مزید مضبوط بنا کر ہم امن کے ساتھ رہتے ہوئے ترقی کے ثمرات سے مستفید ہونگے۔ اجلاس سے خطاب کرتے تینوں کمیونٹیز کے نمائندوں نے مختلف امور کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور چترال کے امن اور ترقی کے لئے اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاؤن کا یقین دلایا۔ شرکاء اجلاس سے باہمی روابط کو بڑھانے کے سلسلے میں چترال سکاؤٹس کے کردار کی تعریف کی۔