پی آئی اے بڑھتے ہوئے کرایوں کے خلاف درخواست کی سماعت/ہائیکورٹ نے ایف بی آر سے رپورٹ طلب کرلیا

اشتہارات

چترال(بشیر آزاد) پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس محترمہ مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے امین الحسن چترالی کی طرف سے چیئرمین پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (PIA)کیخلاف دائر درخواست کی گذشتہ روز سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کی طرف سے چترال سے اسلام آباد،چترال سے پشاور، پشاورسے چترال اور اسلام آباد سے چترال کے لیے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کیا گیا ہے جسے کم کرکے 4ہزاور روپیہ فکس کیا جائے۔ پی آئی اے کی طرف عدالت ہذا کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی طرف صرف 2100روپیہ وصول کیا جارہا ہے جبکہ باقی رقم ٹیکس کی مد میں وصول کی جا رہی ہے جسے مزید کم کرنے سے پی آئی اے کی طرف معذرت کا اظہار کیا گیا۔اس ضمن میں عدالت عالیہ اگلی پیشی 13مارچ کو FBRسے رپورٹ طلب کیاہے۔عدالت عالیہ میں دائر اس کیس کی پیروی ممتاز احمد ایڈوکیٹ کر رہے ہیں۔ ۔