نئے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے محکمہ بلدیات سے تفصیلات طلب

اشتہارات

پشاور(نامہ نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے محکمہ بلدیات سے تفصیلات طلب کر لی ہیں آئین کے مطابق الیکشن کمیشن موجودہ بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے چار ماہ کے اندر انتخابات منعقد کرانے کا پابند ہے۔الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے محکمہ بلدیات کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بلدیات نظام کے ختم ہونے سے متعلق محکمہ سے تفصیلات طلب کر لی ہیں مراسلے کے مطابق آئین پاکستان کی رو سے موجودہ بلدیاتی نظام کے خاتمے کے 120روز کے اندر نئے بلدیاتی انتخابات کرانا لازمی ہیں محکمہ بلدیات اپنے نظام کے ختم ہونے کی حتمی تاریخ اور دیگر تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرے تاکہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کر سکے واضح رہے کہ موجودہ بلدیاتی نمائندوں نے 29اگست 2015کو حلف اٹھایا تھا اور ان کی مدت رواں برس 28اگست کو اختتام پذیر ہو رہی ہے جس کے بعد نئے بلدیاتی نظام کے تحت انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔