چترال میں بجلی کے حالیہ بحران کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دیجائے/نذیر احمد

اشتہارات

چترال (بشیرحسین آزاد) انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن چترال کے صدر نذیر احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں 48 گھنٹوں سے بجلی کے غیر اعلانیہ بریک ڈاؤن کی تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کو قرارواقعی سزاد ی جائے۔ اُنہوں نے اس بات پربھی غم و غصے کا اظہار کیا ہے کہ پیسکو حکام اور واپڈا کے اہلکار چترال کے عوام کی شرافت اور امن پسندی کا نا جائز فائدہ اُٹھارہے ہیں ۔ اگر گولین کی بجلی کو ڈائریکٹ تیمرگرہ لے جانا تھا تو کو غذی میں سوئچ یارڈ اور جوٹی لشٹ میں گرڈ سٹیشن کا ڈرامہ رچانے کی کیا ضرورت تھی ؟ اگر گولین گو ل پاور پراجیکٹ کی مشینری دو نمبر ہے یا جو ٹی لشٹ گِرڈ کی مشینری نا قص ہے تو ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چترال کے سماجی اور کاروباری حلقوں نے بھی واپڈا، پیسکو اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف ہڑتال کی کا ل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اگر عوام سڑکوں پر آگئے تو واپڈا والوں کو عوام کے غیض و غضب سے کوئی نہیں بچا سکے گا ۔اگر یہ وفاقی حکومت کے خلاف سازش ہے تو اس سازش کو بے نقاب کیا جائے ۔