چترال کی میں بجلی کے موجودہ بحران کا ذمہ دار عوامی نمائندگان ہیں،حکومت چترال کو نظر انداز کر رہی ہے/پی پی پی چترال ٹاؤن

اشتہارات

چترال(نذیرحسین شاہ)پاکستان پیپلزپارٹی ٹاؤن کیبنٹ کے عہدہ داروں نے گولین بجلی کی بریک ڈاؤن اوروزیراعظم کی طرف سے اعلان شدہ 35میگاواٹ کی بجلی کوچترال سے نیشنل گرڈ تیمرگرہ منتقل کرنے پرشدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے اسے چترال کے اسمبلی نمائندگان کی نااہلی اورتحریک انصاف کی حکومت کی چترال کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک قراردیاہے۔جمعرات کے روزچترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی ٹاؤن کے صدرفتح الرحمن لال،جنرل سیکرٹری فخرعالم،سینئرنائب صدر زار مست خان،انفارمیشن سیکرٹری عابدعلی ،سیکرٹری اسپورٹس اینڈ کلچراوردیگرنے کہاکہ سابق وزیراعظم نے 35میگاواٹ چترال کو دیا تھا اور جوٹی لشٹ گرڈاسٹیشن میں اس کے لئے سسٹم نصب کیاگیاتھا۔لیکن اب معلوم ہواہے کہ 35میگاواٹ چترال کی بجلی کوبراہ راست تیمرگرہ گرڈاسٹیشن سے منسلک کیاگیاہے اورسابق وزیراعظم کی منظورشدہ بجلی کوچترال سے چھین لیاگیاہے جس کی وجہ سے چترال ایک مرتبہ پھراندھیروں میں ڈوب گیاہے۔انہوں نے ایم ا ین اے چترال مولاناعبدالاکبرچترالی،ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ اورایم پی ایزکی پرزورمذمت کی ہے کہ چترال کی بجلی کے حوالے سے اُن کوکوئی معلومات نہیں جبکہ چترال کے لوگ شدیدمشکلات سے دوچارہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چترال کے حق پرڈاکہ ڈالاگیاہے ۔جسے کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نمائندگان نے چترال کوبے یار ومددگار چھوڑدیاہے۔جبکہ اس کے حقوق عضب کئے جارہیں ۔پی پی پی رہنماوں نے کہاکہ تین دنوں سے بجلی کانام نشان نہیں ہے جبکہ پیسکواورپاورہاوس کے ذمہ داراصل حقائق چھپارہے ہیں جسے عوام میں تشویش پائے جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ چترالی عوام کے ساتھ یہ زیادتی ہرگزقبول نہیں کی جائے گی اوربھرپوراحتجاج کیاجائے گا۔