دروش میں بارش،ملحقہ وادیوں میں برف باری،مختلف روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری

اشتہارات

دروش(جہانزیب)محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے مزید دونوں تک ملاکنڈ ڈویژن میں بارش اور چترال میں برف باری کی پیشگوئی ہے۔ گذشتہ سال کی نسبت ضلع چترال میں بارش اور برف باری زیادہ ہوئی جس کی وجہ سے دروش ڈویژن میں کلاش ویلیز،بیوڑی ،شیشیکوہ مڈکلشٹ اور ارسون کی رابطہ سڑکوں پر برف زیادہ ہونے کی وجہ سے بند رہی ۔ محکمہ سی اینڈڈبلیو دروش کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سڑکوں سے برف ہٹاکر روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی تاہم موسم کی صورت حال خراب ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں برف باری جاری ہے اور سی اینڈ ڈبلیو کی مشینری مذکورہ علاقوں میں موجود ہیں جیسے ہی موسم صا ف ہو جائے گا تو روڈوں کی صفائی کا کام شروع ہو گا۔ایکسن سی اینڈ ڈبلیو انجینئر مقبول اعظم اور ایس ڈی او دروش انجینئر ریاض ولی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سب انجینئر زسائیڈ پرکام کی نگرانی کررہے ہیں ۔
علاقہ مکین نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی فوری اقدام اٹھانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ محکمہ سی اینڈڈبلیو عوامی سہولت کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔
اطلاعات کے مطابق وادری ارسون میں تقریباً ایک فٹ پانچ انچ ، بیوڑی سات انچ اور شیشیکوہ کے مختلف مقامات پر ایک فٹ سے زیادہ اور مڈکلشٹ میں تقریباً دو فٹ سے زیادہ برف ہوئی ہے۔ برف باری اور بارش کی وجہ سے چترال میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔