بارش اور برفباری کی پیشنگوئی،عوام ہوشیار رہیں

اشتہارات

چترال(چ،پ)محکمہ موسمیات کی طرف سے 19جنوری کو شروع ہونیوالے بارشوں کے سلسلے کے حوالے خبردار کیا گیا ہے کہ شمالی علاقہ جات اور چترال میں غیر معمولی بارش اور برفباری کا امکان ہے اور خدشہ ہے کہ اس دوران برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ایندھن کیلئے مناسب انتظام کریں ، برفانی تودے گرنے کے خطرے سے دوچار علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔