
اس موقع پر پی ٹی آئی قائدین نے پارٹی کارکنوں اور عوام سے بھی ملاقات کی اور ہائی سکول اویر کے سامنے عوامی اجتماع سے سرتاج احمد خان اور آفتاب نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے اویر سڑک کیلئے فی الحا ل دو کروڑ روپے منظور کئے ہیں مگر اس پر اس وقت تک کام جاری رہے گا جب تک روڈ مکمل ہوکر یہاں ٹرک نہ پہنچے اور اس پر چاہے جتنا بھی فنڈ خرچ ہو صوبائی حکومت جاری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اویر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہویر کیلئے دریا پر آر سی سی پل تعمیر کیا جائے جس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب 23 تاریخ کو جو ضمنی بلدیاتی الیکشن ہورہے ہیں ا س میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا اور اپنا قیمتی ووٹ پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں استعمال کریں کیونکہ صوبے اور مرکز میں ان کی حکومت ہے اور یہ امیدوار منتخب ہوکر عوام کی خدمت کرے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبدالطیف اس سے قبل اویر وارڈ سے ضلع کونسل کے ممبر منتخب ہوئے جنہوں نے بعد ازاں ضلعی نائب نظامت کا الیکشن بھی لڑا تھاتاہم اس سال ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے لئے الیکشن میں حصہ لینے کی خاطر عبدالطیف نے ضلع کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ اب اس نشست پرپاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جاوید اقبال قسمت آزمائی کررہے ہیں ۔