پیر. اگست 8th, 2022


پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد میں ریجنل اخبارات کا قومی سیمینار منعقد کرنے کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔اس قومی سیمینار کے انعقاد کے سلسلہ میں مشاورت شروع کر دی گئی ہے اور ملک بھر کے رابطے کئے جارہے ہیں۔ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS کی گورننگ باڈی کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد جہاں ایک طرف ایسوسی ایشن”آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS“کے نو منتخب صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی طرف سے تنظیمی کمیٹیوں اور کوآرڈنیٹرز کی تقرری کا آغاز کر دیا گیا ہے وہاں دوسری طرف مقامی/ریجنل اخبارات کی اس لوکل پرنٹ میڈیا انڈسٹری کو ریلیف دلوانے کیلئے اعلیٰ سطحی حکومتی ذمہ دارن سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جا چکا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ریجنل/مقامی اخبارات کے حقوق کی محافظ ایسوسی ایشن”آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی(APRNS) نے دو سال کے مختصر عرصے میں اپنی نمایاں اور منفرد حیثیت کو منوایا ہے اور بانی صدر ایسوسی ایشن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہر قسم کی اندrونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنایا ہے لیکن چند سرمایہ دار تنظیموں نے آج بھی ایسوسی ایشن”آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS کو ناکام بنانے کے لئے ٹاؤٹ مافیا کی خدمات حاصل کر رکھیں ہیں جو شیطانی طاقتوں کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ہماری قیادت نیک نیتی سے آگے بڑھتی جارہی ہے اور بے لوث خدمت کے عزم سے جدوجہد کو تیز کیا جا چکا ہے۔
بلامقابلہ نو منتخب گورننگ باڈی میں غلام مرتضیٰ جٹ، نائب صدر محمد سہیل،جنرل سیکرٹری احسان احمد سحر،سیکرٹری کوآرڈنیشن قیصر محمود ڈار اور فنانس سیکرٹری میڈم رخشندہ چوہدری نے اپنی تنظیمی ذمہ داریوں کو سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS کی تھنک ٹینک کمیٹی،ممبر شپ کمیٹی،فنانس کمیٹی،کوآرڈنیشن کمیٹی،فارن افیئرزکمیٹی،سوشل میڈیا کمیٹی،ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی اورلیگل کمیٹی قائم کی جا رہی ہے اور قومی سیمینار کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔ اس قومی سیمینار میں ہر ضلع کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائیگا۔
اب ضروت اس امر کی ہے کہ ایسوسی ایشن کے تمام ممبران فعال کردار ادا کریں اور قومی سیمینار کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔