پیشہ ور گداگروں کے خلاف پولیس کاروائی پر عوامی سطح پر اطمینان کا اظہار، مقامی بھکاریوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے

اشتہارات

پیشہ ور گداگروں کے خلاف پولیس کاروائی پر عوامی سطح پر اطمینان کا اظہار، مقامی بھکاریوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے

چترال(چ،پ) لوئر چترال پولیس کی طرف سے حالیہ دنوں میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائی کو عوامی حلقوں میں سراہتے ہوئے اس پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوئر چترال پولیس نے غیر مقامی پیشہ وار بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں پولیس کی نگرانی میں ضلع بدر کردیا ہے جسکی وجہ سے بازاروں و دیگر پبلک مقامات پر پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد کم ہو گئی ہے۔

عوامی حلقوں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کے اندر مقامی پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور ان میں خواتین اور بچے ، بچیاں بھی شامل ہیں، انکے خلاف بھی کاروائی عمل میں لانا ضروری ہے کہ کیونکہ ایک دوسرے کے دیکھا دیکھی مقامی گداگروں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ان لوگوں نے اسے باقاعدہ پیشہ بنایا ہوا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیشہ ور گداگری کا معاشرے میں نہایت برے اثرات پڑتے ہیں بالخصوص خواتین اور بچوں و بچیوں کی پیشہ وارانہ انداز میں گداگری کے ساتھ کئی اور مسائل بھی جڑے ہوتے ہیں، لہذا اداروں کو چاہیئے کہ وہ پیشہ وارانہ گداگری پر مکمل پابندی لگائے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر مقامی پیشہ ور بھکاریوں کو ضلع کے اندر داخل ہونے سے روکنے کے لئے لواری ٹنل کے مقام پر چیکنگ کا عمل سخت کیا جائے اور انہیں وہیں سے واپس کیا جائے۔