لوئر چترال میں پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات نذر آتش کردیں

اشتہارات

لوئر چترال میں پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات نذر آتش کردیں

چترال (چ۔پ) لوئر چترال پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات نذر آتش کر دیں۔

یہ عمل سینئر سول جج (ایڈمن) سید فرقان مشوانی کی نگرانی میں انجام پذیر ہوا ۔ اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی۔انوسٹی گیشن حضرت الدین اور ڈی۔ایس پی۔لیگل شیر محسن الملک بھی موجود تھے۔

پولیس نے لوئر چترال میں مختلف مقدمات میں برآمد کی گئی مختلف قسم کی منشیات تلف کردی ۔

لوئر چترال کے مختلف تھانوں میں ایک سال کے دوران درج ہونے والے منشیات کے مقدمات میں 123 کلو گرام چرس, 800 گرام آئس, 700 گرام افیون ، 1200 گرام ہیروئین اور 153 لیٹر شراب روبرو عدالت کھلی مقام میں آگ لگا کر تلف کی گئی۔