ڈپٹی کمشنر احسان اللہ نے زیر تعمیر ارندو روڈ کا معائنہ کیا، معیاری اور بروقت تعمیر کی ہدایت کی

دروش (چ،پ) ڈپٹی کمشنر چترال لوئر نے اتوار کے دن ارندو روڈ کی تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور معلقہ ذمہ داران سے بریفنگ لی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی بھی موجود تھے۔
انہوں نے منصوبے پر عملدرآمد کرنے والی کمپنی کے ذمہ داران پر زور دیا کہ اس ہم سڑک کی تعمیر میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور اسے ایک معیاری سڑک بنائیں۔
انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام کی موثر نگرانی کریں تاکہ نہ صرف کام کا معیار برقرار رہے بلکہ ساتھ ساتھ منصوبے کو دیئے گئے وقت میں مکمل کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔تا کہ جاری منصوبوں کی بروقت معیاری تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔