مستوج بروغل روڈ نظرانداز، یارخون ویلی کے عوام نے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا

مستوج(چ،پ) تحریکِ مستوج بروغیل روڈ کابینہ کا ہنگامی اجلاس بانگ بالا میں منعقد ہوا جس میں بجٹ 2026-27 میں مستوج بروغیل روڈ منصوبے کو شامل نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے فوری عملی اقدامات نہ کیے تو 5 جولائی 2026 سے بروغیل کی جانب لانگ مارچ جبکہ 6 جولائی کو بروغیل سے بونی اور مستوج کی طرف عوامی لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔
بونی میں ایک بڑا عوامی جلسہ اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا بھی دیا جائے گا۔
تحریک نے عوام، نوجوانوں اور سیاسی و سماجی شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے کے اس اہم مسئلے کے حل کے لیے متحد ہو کر تحریک کا ساتھ دیں۔