چترال سے تعلق رکھنے والے پی اے ایس آفیسر بشارت احمد ڈپٹی کمشنر لوئر دیر تعینات

اشتہارات

پشاور(چ،پ) چترال سے تعلق رکھنے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 19 کے آفیسر بشارت احمد کو ڈپٹی کمشنر لوئر دیر تعینات کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختوا میں بطور ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ خدمات سرانجام دینے والے گریڈ 19 کے آفیسر بشارت احمد کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر تعینات کر دیا گیا ہے۔

بشارت احمد وفاقی بیوروکریسی میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے گریڈ 19 کے آفیسر ہیں۔