ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ کا تبادلہ، ظفر اقبال نئے اے اے سی تعینات

اشتہارات

دروش (چ،پ): ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں سیکشن آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں گریڈ 17 کے سیکشن آفیسر ظفر اقبال کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش تعینات کر دیا گیا ہے۔

تبادلہ ہونے والے افسر خلیل اللہ نے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش عوام کے ساتھ قریبی تعلق برقرار رکھا اور ایک فعال افسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ حال ہی میں ارندو میں جنگی صورتحال اور بڑی تعداد میں عوام کے آئی ڈی پیز بننے کی ہنگامی صورتحال سے انہوں نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں نمٹا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خلیل اللہ نے کھیلوں کے حوالے سے بھی نہایت مثبت رویہ اختیار کیا اور نوجوانوں کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے ہوئے ہر چھوٹے بڑے ایونٹ میں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پیش پیش رہے، جس کی وجہ سے عوامی سطح پر انہیں بے حد پذیرائی حاصل رہی۔