ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اپر چترال کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اشتہارات

اپر چترال(محمد آصف) کرکٹ ایسوسی ایشن اپر چترال کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب بونی میں منعقد ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور کھیلوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال عمران یوسف زئی تھے، جبکہ دیگر شرکاء میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شہناز بی بی، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر عثمان سیرنگ، پی ٹی آئی رہنما راشدہ ضیاء، معروف ادیب و سماجی شخصیت ذاکر محمد زخمی اور کرکٹ سے وابستہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تحصیل چیئرمین مستوج سردار حکیم نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ نئی کابینہ میں مجتبیٰ لال بطور صدر، اظہر حسن جنرل سیکرٹری، شاہد الاسلام سینئر نائب صدر، اظہر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمران یوسف زئی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت اپر چترال میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر مجتبیٰ لال نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ اپر چترال میں کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔