ڈی پی او لوئر چترال نے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا

اشتہارات

ڈی پی او لوئر چترال نے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا

چترال(چ،پ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے ڈی پی او آفس بلچ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔

اردلی روم کے دوران پولیس لائن اور ضلع کے مختلف تھانوں میں تعینات پولیس اہلکاروں نے اپنے پیشہ ورانہ اور ذاتی مسائل سے ڈی پی او لوئر چترال کو آگاہ کیا۔

ڈی پی او رفعت اللہ خان نے اہلکاروں کے مسائل نہایت توجہ اور ہمدردی کے ساتھ سنے اور قابل حل و جائز مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔

ڈی پی او لوئر چترال نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا بروقت حل محکمہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے اہلکاروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔