نرگس ایوب ایس ڈی ای او (زنانہ) دروش تعینات کردی گئیں

اشتہارات

دروش(چ،پ) محکمۂ تعلیم  نے مس نرگس ایوبی کو ایس ڈی ای او (زنانہ) دروش کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔

نرگس ایوبی ایک محنتی، باصلاحیت اور وسیع تجربہ رکھنے والی خاتون آفیسر ہیں جنکی تعیناتی کو تعلیمی حلقوں سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ موصوفہ علاقے میں خواتین کی تعلیم میں بہتری کیلئے مثبت اقدامات اٹھائینگی۔

مس نرگس ایوبی نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران تدریس اور انتظامی امور میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور تعلیمی اداروں میں نظم کو ضبط، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور طالبات کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اور دیرپا اقدامات کو ترجیح دیتی ہیں۔