منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی، اپر دیر سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار، 15 لیڑ دیسی شراب برآمد

اشتہارات

منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی، اپر دیر سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار، 15 لیڑ دیسی شراب برآمد

چترال(چ۔پ) لوئر چترال پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کرلی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت احمد عیسیٰ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رمبور سب انسپکٹر عبدالوکیل اور IHC ریاض علی شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محسن الرحمن سکنہ اپر دیر کے طور پر ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 15 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ رمبور میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ضلعی پولیس حکام کے مطابق منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا اور معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی۔