پچاسویں چیف آف آرمی اسٹاف پولو چیمپئن شپ اختتام پذیر، چترال سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس

اشتہارات

اسلام آباد(چ،پ) پچاسویں چیف آف آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب اور بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہوئے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز نے کامیاب کھلاڑیوں اور شریک ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔

یہ چیمپئن شپ ملکی اسپورٹس کے فروغ اور فوجی کھیلوں کی روایت کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

اس اہم ایونٹ میں چترال سے تعلق رکھنے والے چترال سکاؤٹس کے پولو پلیئرز نے پشاور کور ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔