ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان نے عہدہ سنبھال لیا، امن و امان اور منشیات کے خلاف مؤثر حکمت عملی کا عزم

اشتہارات

ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان نے عہدہ سنبھال لیا، امن و امان اور منشیات کے خلاف مؤثر حکمت عملی کا عزم

چترال(چ،پ) فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) رفعت اللہ خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال کا عہدہ سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائن پہنچنے پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد شفی شفاء، ایس پی ایلیٹ فورس عتیق الرحمن، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اقبال الدین، ایس ڈی پی او سجاد حسین، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن حضرت الدین، ڈی ایس پی سیکیورٹی تمیزالدین، لائن آفیسر فضل کریم سمیت دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی پی او کو سلامی پیش کی۔ ڈی پی او رفعت اللہ خان نے پولیس لائن میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

ڈی پی او لوئر چترال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد عزم ظاہر کیا کہ ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنا، نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنانا اور عوامی سہولت کے ساتھ قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا اُن کی اولین ترجیحات ہوں گی۔