پاکستان نے غزہ کے مظلوموں عوام کیلئے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

پاکستان کی طرف سے غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی امدادی سامان کی یہ 25ویں کھیپ ہے

اشتہارات


اسلام آباد(وہب ڈیسک) وزیر اعظم کی ہدایت پر غزہ کے مظلوموں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کردی گئی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے ے کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے 100 ٹن امدادی سامان میں خیمے، ترپال شیٹس، جیری کینز  سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق امدادی سامان کی کھیپ لاہور ائیر پورٹ سے غزہ براستہ مصر روانہ کی گئی ہیں، جہاں سے یہ امدادی سامان غزہ روانہ کیا جائے گا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فائونڈیشن کے حکام اس موقع پر موجود تھے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ  غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی امدادی سامان کی یہ 25ویں کھیپ ہے، پاکستان اب تک 2,427 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر چکا ہے۔