ممبر این ایچ اے نارتھ زون امجد خان اور دیگر ذمہ داران کا چترال بونی شندور روڈ کا تفصیلی دورہ

اشتہارات

چترال(چ،پ) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (NHA) کے ممبر نارتھ زون امجد خان نے محکمے کے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ چترال بونی شندور روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم دیگر انتظامی افسران، مسلم لیگ کے صدر عبدالولی خان عابد ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران سڑک کے معیار کا خاص طور پر جائزہ لیا گیا ۔ مختلف مقامات پر ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے مسائل سنے، خاص کر لینڈ ایکوزیشن میں لوگوں کے تحفظات کو ایڈریس کیا گیا۔ ممبر این ایچ اے امجد خان نے روڈ سے متعلق جتنے بھی مسائل تھے، ان مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے اور مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے فوری طور پر کاری و کوغذی پل پر کام شروع کرنے کیلیے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی اورلوئر چترال کے آخری حدود میں ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

ممبر نارتھ کو بتایا گیا کہ اس مہینے کے آخر تک چرون سے بونی تک اسفالٹ بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا جبکہ زئیت تا کوراغ بھی تارکول کا کام مکمل کیا جائے گاجبکہ برنس سے شچار ترکول بچھانے کا کام جاری ہے۔