ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کو صوبائی وزارت ملنے سے چترال میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا/مقصود احمد

چترال( چ،پ)پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کے سرگرم کارکن اور سپورٹ اینڈ کلچر ونگ کے جنرل سیکرٹری مقصود احمد نے ضلع چترال لوئر سے صوبائی اسمبلی کے رکنِ مہتر فاتح الملک علی ناصر کی صوبائی کابینہ میں شمولیت کے امکانات کو چترال کیلئے نیک شگون قراردیتے ہوئے اسکا خیر مقدم کیا ہے۔
میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں مقصود احمد نے کہا کہ پارٹی قیادتی کی طرف سے فاتح الملک علی ناصر کا نام صوبائی کابینہ کے لئے زیر غور لانا چترال سے رکن صوبائی اسمبلی کی عوامی خدمات، سیاسی بصیرت اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کو سراہا جانا اور اس پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
اس فیصلے سے چترال میں پارٹی کی سیاسی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی اور عوامی مسائل آسانی سے حل ہونے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر اگر دیکھا جائے تو چترال کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی ملنے سے نہ صرف چترال بلکہ اس پورے ریجن کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر اعلی تعلیم یافتہ، جہاندیدہ اور تجربہ کار شخصیت ہیں اور وہ وزارت کو کامیابی سے چلاتے ہوئے صوبے میں عمران خان اور صوبائی حکومت کے وژن کو فروغ دینگے۔