بشقار گول اپر چترال میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

اشتہارات

بشقار گول اپر چترال میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

چترال(چ،پ) اپر چترال میں لاسپور کےعلاقے "بشقار گول” میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاسپور کے گرمائی چراگاہ بشقار گول میں مقامی افراد نے دو مشکوک مسلح افراد کو دیکھ چترال لیویز کے مقامی پوسٹ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز جب علاقے میں پہنچ گئے تو مشکوک افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے جدید امریکن اسلحہ برآمد ہواہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جسکی تلاش جاری ہے۔

چترال سکاوٹس کے مقامی ونگ کمانڈر نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ علاقے کادورہ کیا اور ہلاک شدہ دہشتگرد کی لاش بھی مستوج منتقل کردیا گیا ہے۔