بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کیلئے صوبائی وزیر جنگلات اور ایم پی اے لوئر چترال کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے حق میں چترال لوئر میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایم پی اے لوئر چترال فاتح الملک علی ناصر اور وزیر جنگلات خیبرپختونخوا پیر مصور شاہ نے کی۔

ریلی میں پارٹی کے بزرگ اور نوجوان کارکنان نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

وزیر جنگلات پیر مصور شاہ نے خطاب میں کہا کہ چترال کے عوام نے آج یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ ریلی کارکنان کے جذبے اور بیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ تحریک پاکستان کے مستقبل کی تحریک ہے۔ عمران خان صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ ہے، جو قوم کو خودداری، انصاف اور حقیقی آزادی کا راستہ دکھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کی رہائی کے لیے ہر قانونی و جمہوری راستہ اختیار کریں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ریلی سے سینئررہنما رضت باللہ نے بھی خطاب کیا۔

بائیک ریلی بھی نکالی گئی جسمیں کثیر تعداد میں پی ٹی آئی ورکروں شر کت کی۔