انٹر بورڈ فٹبال چیمپئن شپ، پشاور بورڈ نے میدان مار لیا

کوچ ثاقب نظام کی قیادت میں پشاور بورڈ کی ٹیم کئی سالوں بعد ٹائٹل جیتنے میں کامیاب، سکواڈ میں 9 چترالی پلئیر شامل تھے

اشتہارات

پشاور(چ،پ)خیبرپختونخوا کے انٹر بورڈ فٹبال چیمپئن شپ میں پشاور بورڈ کی ٹیم نے بنوں بورڈ کو ہراکر کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ فٹ بال کا فائنل میچ پشاور میں کھیلا گیا جس میں پشاور بورڈ کی ٹیم نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنوں بورڈ کی ٹیم کو ہرا دیا۔
میچ مقررہ وقت میں برابر رہنے کی وجہ سے پنلٹی ککس لگائے گئے اور دسویں پنلٹی میں بنوں کی ٹیم کو شکست ہوئی۔
چترال کے مشہور و معروف فٹبالر ثاقب نظام پشاور بورڈ کی ٹیم کے کوچ تھے جبکہ اسکواڈ میں چترال سے تعلق رکھنے والے 9 پلئیرز بھی شامل تھے۔ کوچ ثاقب نظام نے ایک بہترین ٹیم تیار کرنے کیلئے بھرپور محنت کی اور 8 سال بعد پشاور بورڈ کی ٹیم کو فتح حاصل ہوئی۔