ارندو کے یوتھ کونسلر اور پی وائی او کے ضلعی نائب صدر رحمت اللہ کوہستانی کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات، علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا

چترال(چ،پ)پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن لوئر چترال کے نائب صدر یوتھ چئیرمین رحمت اللہ آج پشاور گونر ھاؤس میں گونر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے تفصلی ملاقات کیا۔
ملاقات میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن لوئر چترال کے نائب صدر رحمت اللہ نے یوسی ارندو کے روڈ کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈکی فراہمی، ارندو کے لیے سرکاری بجلی کی فراہمی ، ارندو میں موبائل فون نیٹ ورک اور ضلع چترال کے لئے گندم سبسڈی پر بات کی۔ انہوں نے لوئر چترال کے لیے وفاقی حکومت کے ذریعے تمام مستحق خاندانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کی درخواست پیش کی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ چترال کو اہمیت دیتی رہی ہے اور موجودہ وقت میں بھی چترال کے مسائل کے حل کیلئے پیپلز پارٹی بھرپور کوشش کریگی ۔ انہوں نے پیش کردہ مطالبات وفاقی حکومت کو پیش کرنے اور انکے حل کے لئے کوششیں کرنے کی یقین دہانی کی۔