ایف سی پی ایس اینڈ کالج چترال میں ایک روزہ ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

اشتہارات

چترال(نامہ نگار)فرنٹیئر کور پبلک سکول چترال نے اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے سلسلے میں حسبِ سابق امسال بھی اساتذہ کیلئے ایک روزہ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں سکول کے اساتذہ نے شرکت کیں۔ اس ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد قوم کے نونہالوں کی درست خطوط پر تعلیم و تربیت کو یقینی بنانے کے لئے اساتذہ کی استعداد کار بڑھانا تھا ۔ FCPSکی انتظامیہ نے اس اہم تربیتی ورکشاپ کے لئے اسلام آباد سے خصوصی طور پر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی ایجوکیشن کنسلٹنٹ عائشہ خاور اور ان کی ٹیم کو مدعو کیا تھا جنہوں نے ورکشاپ کے دوران شرکاء کو تعلیم و تعلم کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا۔
ورکشاپ میں تدریس کے جدید اصولوں، بہترین استاد کی خصوصیات، کلاس روم منیجمنٹ، اسٹیڈی پلان،طالب علم، استاد اور والدین کے باہمی روابط و تعاون وغیرہ جیسے اہم تدریسی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی جس میں ساٹھ کے قریب خواتین اور مرد اساتذہ نے شرکت کیں۔ تمام شرکاء نے اس ورکشپا کو نہایت مفید اور قابل عمل قرار دیا۔