خیبرپختونخوا میں تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ،آغاز ضلع اپر چترال سے کیا جائے گا

اشتہارات

پشاور(ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے صوبے میں صحت کارڈ کی طرز پر تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں محکمہ تعلیم اور محکمہ خزانہ کو فوری طور اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تعلیم کارڈ کے اجرا کا آغاز ضلع اپر چترال سے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کی طرز پر تعلیم کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے اور اسکے لئے پسماندہ ضلع اپر چترال کو منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم منصوبے کو ضلع اپر چترال میں پائلٹ کیا جائے گا اور مرحلہ وار دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ یہ ہماری صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہوگا۔