سونیا شمروز خان نے ڈی پی او چترال لوئر کا چارج سنبھال لیا

اشتہارات

چترال(نامہ نگار) نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلوئر چترال محترمہ سونیا شمروز خان(پی ایس پی) نے منگل کے روز لوئر چترال میں بحیثیت ڈی پی او اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پرپولیس کی چاق و چو بند دستے نے اُنہیں سلامی پیش کی۔ڈی پی او نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔
واضح رہے کہ سونیا شمروز خان صوبے کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈی پی او ہیں۔