مستوج پرکوسپ کے نوجوان مجتبیٰ حسین کا کرونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹیو آنے کی اطلاع

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد) مستوج پرکوسپ کے نوجوان مجتبیٰ حسین کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ پشاور پہنچانے پر کرونا وائرس کے لئے ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے جس سے چترال کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ بات یا د رہے کہ انہیں جمعہ کے دن مشتبہ مریض کے طور پر پشاور پہنچادیا گیا تھا۔