ضلعے سے باہر رہنے والے چترالی باشندے چترال پر احسان کرتے ہوئے ایک ماہ کے لئے چترال آنے کی کوشش نہ کریں/ڈی سی چترال نوید احمد

اشتہارات

چترال(بشیرآزاد)ضلعی انتظامیہ نے لواری ٹنل کو مسافرگاڑیوں کے لئے بند کرتے ہوئے جمعہ کے دن ساٹھ گاڑیوں میں چترال آنے والے 241مسافروں کو واپس بھیج دیا جبکہ چھ چترالی مسافروں کو عشریت کے مقام پر قائم قرنطینہ میں ڈال دیا ہے جہاں وہ چودہ دن تک رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے بتایاکہ لواری ٹنل کے راستے کو صرف فوڈ آئیٹم اورمیڈیسن کی گاڑیوں کے لئے کھول دیا جائے گا تاکہ کوئی مسافر اس راستے ضلعے میں مقررہ دنوں کے اندر داخل نہ ہوسکے اوریہ قدم کرونا وائرس کو چترال پہنچنے سے روکنے کے لئے ناگزیر ہوگئی تھی۔ انہوں نے ضلعے سے باہر رہنے والے چترالی باشندوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چترال پر احسان کرتے ہوئے ایک ماہ کے لئے یہاں آنے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ برنس کے مقام پر اپر چترال کے مسافروں کو روکنے پر بھی غور کیا جارہا ہے تاکہ عوام کی نقل وحمل کی مکمل حوصلہ شکنی ہوسکے۔