چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی خصوصی ہدایت پر ضلع کچہری چترال کے احاطے میں صفائی کا دن منایا گیا

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس وقاراحمد سیٹھ کی خصوصی ہدایت پر ضلع کچہری چترال کے احاطے میں صفائی کا دن منایا گیا۔ اس دوران ڈسٹرکٹ کورٹس کے تمام دفاتر اور احاطے کی مکمل صفائی کی گئی جس کے نتیجے ماحول کو انتہائی خوشگوار بنادیا گیا۔ اس عمل پر عدالتوں میں پیشی کے لئے آنے والوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الرحمن، سینئر سول جج ناصر خان اور جوڈیشری کے دیگر افسران سمیت کے پی بار بارکونسل کے رکن عبدالولی خان ایڈوکیٹ سمیت سینئر وکلا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کچہری کے احاطے کو سال کے بارہ مہینے اسی طرح صاف اور ستھرا رکھنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی جس میں عوام کی طرف سے تعاون کی بھی ضرورت ہوگی جن کی ذمہ دارانہ روئیے کی وجہ سے ہی صفائی کا معیار برقرار رہے گا۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کا عملہ بھی صفائی کے مہم میں شریک رہے۔